Sunday 15 October 2017

نہ ریپ کیا نہ ہی بچی کو مارا، طالبان کی تردید


web monitoring desk:
افغان طالبان نے پاکستان میں شدت پسندوں کے قبضے سے بازیاب کروائے گئے کینیڈین شہری جوشوا بوئل کے اس بیان کی تردید کی ہے کہ اغوا کے دوران اُن کی بیوی کو ریپ کیا گیا اور ایک بیٹی کو قتل کیا گیا۔
برطانوی خبر رساں ایجنسی روئٹرز کے مطابق افغان طالبان کے ترجمان ذبیع اللہ مجاہد نے جوشوا بوئل کے اس بیان کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ مغربی حکومتوں کا پروپیگنڈا ہے۔
غیر ملکی خاندان کی بازیابی:’اسی تعاون کی توقع رکھیں گے‘
بالآخر امریکی مغوی کولمین کا ’ڈراؤنا خواب‘ ختم
مغویوں کی رہائی میں پاکستانی کردار’اچھے مستقبل کی نوید‘
میڈیا کو بھیجے گئے بیان میں کہا گیا ہے 'ہم کینیڈین خاندان کی جانب سے لگائے گئے جعلی اور من گھڑت الزامات کی سختی سے تردید کرتے ہیں جو اب دشمنوں کے پاس ہے۔'
بیان میں ذبیع اللہ مجاہد نے کہا 'جو بیان دشمن اس خاندان سے دلوانا چاہتے ہیں وہ وہی بیان دیں گے۔'
افغان طالبان کے ترجمان نے کہا ہے کہ جوشوا اور ان کی اہلیہ کو دانستہ طور پر علیحدہ نہیں کیا گیا تھا تاکہ ان وہ محفوظ رہیں۔

No comments:

Post a Comment